بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمان کے قریب آئل ٹینکر پر حملے کے بعد آگ لگ گئی

برطانیہ کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کا کہنا ہے سلطنتِ عمان کے ساحل کے قریب ایک آئل ٹینکر(Oil Tanker) نامعلوم پروجیکٹائل کی زد میں آگیا۔ جس کے نتیجے میں جہاز میں آگ بھڑک اٹھی۔

بیان کے مطابق واقعہ لیما بندرگاہ کے مشرق میں 8 میل کے فاصلے پر پیش آیا۔ متعلقہ حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ علاقے میں موجود تمام بحری جہازوں کو احتیاط برتنے اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدپڑھیں:بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر

برطانیہ کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان یا ماحولیاتی آلودگی رپورٹ نہیں ہوئی۔