بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سنجو سیمسن ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے باہر، نوجوان کھلاڑی شامل

بھارتی کرکٹ بورڈ(BCCI) نے جولائی میں زمبابوے کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اسکواڈ میں ٹیم کے اہم رکن وکٹ کیپر بلے باز سنجو سیمسن کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

بورڈ نے ان کی عدم شمولیت کی کوئی وجہ نہیں بتائیجس سے یہ واضح نہیں ہو سکا کہ انہیں آرام دیا گیا ہے یا ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔

شریاس ائیر کی قیادت میں اعلان کردہ اسکواڈ میں رنکو سنگھ اور فاسٹ بولر میانک یادیو کی واپسی ہوئی ہے جبکہ پربھسمرن سنگھ، یش ٹھاکر، آشوک شرما اور ہرش دوبے کو پہلی مرتبہ بھارتی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔

دوسری جانب ویرات کوہلی فٹنس ٹیسٹ کامیابی سے پاس کرنے کے بعد دوبارہ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

مزیدپڑھیں:ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کے درمیان شادی سے قبل 40 صفحات کا معاہدہ کیوں ہوا؟

وہ ہیمسٹرنگ انجری کے باعث افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر رہے تھے تاہم اب انہیں واپسی کی اجازت مل چکی ہے۔

بھارت اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچ 23، 25 اور 26 جولائی کو ہرارے میں کھیلے جائیں گے جبکہ اس سے قبل بھارت اپنی انگلینڈ کے خلاف محدود اوورز کی سیریز مکمل کرے گا۔