بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بیٹے کو کیسے سمجھاؤں کہ پاکستان میں کھیل اور شوبز سیاست کی نذر ہوچکے، بلال قریشی

پاکستان کے معروف اداکار بلال قریشی(Bilal Qureshi) نے ملک میں ابھرتے ہوئے فٹبالرز کو درپیش مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بلال قریشی نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں لکھا کہ میرا بیٹا فٹبالر بننا چاہتا ہے، میں اسے کیا بتاؤں کہ ہمارے ملک میں کرکٹر کے علاوہ کچھ نہیں بن سکتے اور وہاں بھی جو طریقہ کار ہے، اسپورٹس ہو یا شوبز، سب سیاست کی نذر ہے، تب ہی ہمارا یہ حال ہے۔

بلال قریشی نے ایک ویڈیو بھی اسٹوری پر پوسٹ کی جس میں بتایا کہ دونوں بیٹے رونالڈو کے فین ہیں۔

بعد ازاں انہوں نے ارجنٹینا کی فتح کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کھیلوں کے شعبے میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے تاہم اس ٹیلنٹ کو نکھارنے اور مناسب مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔