وزیراعظم محمد شہباز شریف(Shehbaz Sharif) نے چین کے خودمختار خطے گوانگشی ژوانگ، ہوبے اور گانسو صوبوں میں حالیہ تباہ کن طوفانوں، بگولوں، لینڈ سلائیڈنگ اور شدید بارشوں کے باعث قیمتی انسانی جانوں اور املاک کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایکس پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم نے پاکستان کے عوام کی جانب سے صدر شی جن پنگ، چین کی حکومت، عوام اور بالخصوص سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
مزیدپڑھیں:نیٹو امریکا کی حمایت میں میدان میں آگیا، ایران پر نئے حملوں کو ’ضروری اقدام‘ قرار دے دیا
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس مشکل گھڑی میں ہم اپنے چینی بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ زخمی افرادجلد صحت یاب ہوں، جبکہ امدادی و ریسکیو کارروائیاں کامیابی سے اپنے منطقی انجام تک پہنچیں۔








