بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بین اسٹوکس کی ریٹائرمنٹ ویڈیو پر ہلچل مچ گئی

بین اسٹوکس(Benstokes) کی ریٹائرمنٹ ویڈیو پر ہلچل مچ گئی ہے ،آئی سی سی نے انگلینڈ کے سابق کپتان کی ریٹائرمنٹ ویڈیو  پر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ  سے  وضاحت طلب کرلی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق  بین اسٹوکس کی ڈریسنگ روم میں ریٹائرمنٹ تقریر کی ویڈیو ٹیسٹ میچ ختم ہونے سے پہلے نشر کی گئی۔

  میچ کے دوران ڈریسنگ روم کی آڈیو اور ویڈیو جاری کرنا آئی سی سی کے ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہےکہ ای سی بی نے ڈریسنگ روم کی ریکارڈنگ اور ویڈیو نشر کرکے قوانین کی خلاف ورزی کی۔

مزیدپڑھیں:چمن میں ایرانی گیس 450 روپے فی کلومیں فروخت ہونے لگی

خیال رہےکہ  بین اسٹوکس نے ساتھی کھلاڑیوں کو ریٹائرمنٹ سے آگاہ کرنے والی تقریر کھیل شروع ہونے سے قبل کی تھی۔

آئی سی سی کے مطابق ڈریسنگ روم میں ریکارڈ کی گئی ویڈیو میچ کے اختتام سے پہلے جاری نہیں کی جاسکتی۔