بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اداروں کی ساکھ متاثر کرنے کا کیس: سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

وزیر اعلی کے پی سہیل آفریدی(Sohail Afridi) کے خلاف اداروں پرالزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیصلہ سہیل آفریدی کی عدم حاضری پر کیا گیا۔عدالت نے سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا، سینئر سول جج عباس شاہ کی عدم دستیابی کے باعث مزید پیشرفت نہ ہو سکی جس کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 جولائی تک ملتوی کردی۔

مزیدپڑھیں:‘تارک مہتا کا الٹا چشمہ’ میں ‘باگھا’ کا کردار نبھانے والے اداکار کس جسمانی تکلیف میں مبتلا ہوگئے؟

واضح رہے سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔