بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کا دورۂِ کوئٹہ سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط

وزیراعظم شہباز شریف (Shehbaz Sharif)کے رواں ہفتے کوئٹہ کے دورے کا امکان ہے، جہاں وہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف رواں ہفتے کوئٹہ کا دورہ کر سکتے ہیں، تاہم دورے کو حتمی شکل سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورۂ کوئٹہ کے دوران وزیراعظم کو بلوچستان میں امن و امان اور سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر متعلقہ حکام تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

مزیدپڑھیں:میکرون کو اردوان کی اہلیہ کا بوسہ لینے کی کوشش پر شرمندگی کا سامنا

ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبے میں امن کو مزید مستحکم بنانے، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے اور دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا جائے گا، جبکہ امن و امان کو یقینی بنانے کے حوالے سے اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔