اسلام آباد: میٹرو ای-وہیکلز نے پاکستان میں شہری سفر کو آسان، کم خرچ اور ماحول دوست بنانے کے لیے اپنی نئی اسٹیپ تھرو الیکٹرک بائیک(Step Through Electric Bike) متعارف کرا دی ہے۔
پیڈل اسسٹ ٹیکنالوجی سے لیس یہ الیکٹرک سائیکل جدید فیچرز کے ساتھ روزمرہ سفر کرنے والوں کے لیے ایک نئی سہولت ثابت ہوگی۔
کمپنی کے مطابق نئی ای بائیک میں ایلومینیم الائے فریم، فرنٹ شاک ابزوربرز، اگلے اور پچھلے دونوں پہیوں پر ڈسک بریکس اور 27.5 انچ کے ٹائروں کا استعمال کیا گیا ہے۔
جس سے سواری زیادہ آرام دہ، محفوظ اور متوازن ہو جاتی ہے۔اس بائیک میں 350 واٹ ہب موٹر نصب کی گئی ہے، جسے 36 وولٹ، 10.4 ایمپیئر آور کی ڈی ٹیچیبل لیتھیم آئن بیٹری سے طاقت ملتی ہے۔
جبکہ ملٹی گیئر ٹرانسمیشن مختلف سڑکوں اور راستوں پر بہتر کارکردگی فراہم کرتی ہے۔میٹرو ای-وہیکلز کا کہنا ہے کہ اس نئی الیکٹرک بائیک کا مقصد پاکستان میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا اور روایتی سائیکلنگ کو جدید الیکٹرک ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے۔
مزید پڑھیں:زرمبادلہ ذخائر 24 ارب ڈالر، اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں بڑا اضافہ
کمپنی نے ملک بھر میں ڈیلرشپ کے خواہشمند افراد سے درخواستیں بھی طلب کر لی ہیں، جبکہ صارفین مزید معلومات اور اپنے قریبی مجاز ڈیلر کی تفصیلات کمپنی کی سرکاری ویب سائٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔








