بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ریکارڈ کے باوجود نادرا درخواست کی جانچ پڑتال میں وقت کیوں لگتا ہے؟

اسلام آباد : نادرا (NADRA)کے پاس تمام تر ریکارڈ ہونے کے باوجود درخواست گزار کی جانچ پڑتال میں وقت کیوں لگتا ہے؟ اس جواب میں نادرہ ترجمان نے وضاحت دے دی۔

پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نادرا نے بتایا کہ بعض اوقات زیادہ عمر کے افراد پہلی مرتبہ شناختی کارڈ بنوانے کے لیے نادرا دفتر آتے ہیں، ان کے لیے شناخت کی تصدیق اور خاندانی ریکارڈ سے لنک قائم کرنے کا عمل نسبتاً مختلف اور تاخیر کا سبب بن سکتا ہے۔

مزیدپڑھیں:بیرون ملک ہزاروں ملازمتیں، پاکستانیوں کیلئے سرکاری پورٹل متعارف

انہوں نے کہا کہ نادرا افسر کے لیے یہ تصدیق کرنا ضروری ہوتا ہے کہ درخواست گزار کا خاندانی ریکارڈ کیا ہے اور اسے نادرا کے نظام میں اس کے خاندان کے ساتھ کیسے منسلک کیا جائے۔ اس سے پہلے یہ بھی تصدیق کی جاتی ہے کہ درخواست گزار پاکستانی شہری ہے یا نہیں۔