بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اپوزیشن کا سپیکراسد قیصر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ اپوزیشن نے سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک لانے کا فیصلہ کرلیا ، سو سے زائد اپوزیشن اراکین نے تحریک پر دستخط کردیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی وزرا اورحکومتی اراکین سے ملاقاتیں جاری ہے، ،ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے اسپیکر کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک لانے کا فیصلہ کرلیا۔ اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر اپوزیشن اراکین سے دستخط کرالیےگئے، سو سے زائد اپوزیشن اراکین نے دستخط کیے ہیں۔ اپوزیشن نے الزام عائد کیا کہ اسپیکر ہمارےاراکین کو ملاقات کے لیے بلا رہے ہیں ، فون کررہےہیں، سپیکر کے اس اقدام کے خلاف عدم اعتماد لارہے ہیں کہ وہ جانبدار ہوگئے ہیں۔ خیال رہے کہ سپیکر کے خلاف عدم اعتماد جمع ہوگئی تو وہ قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت نہیں کرسکیں گے۔یاد رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی جاچکی ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد کرائی جائے گی۔