بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید سستا، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

ملکی مالیاتی منڈیوں سے سرمایہ کاروں(Local Investors) کے لیے حوصلہ افزا خبریں سامنے آئی ہیں۔ امریکی ڈالر کی قدر میں مزید ایک پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 278 روپے 5 پیسے پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق روپے کی قدر میں معمولی بہتری کا سلسلہ برقرار ہے، جسے معاشی اشاریوں میں استحکام کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

سرمایہ کاروں کی بھرپور خریداری کے باعث 100 انڈیکس میں 982 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد بینچ مارک انڈیکس ایک لاکھ 82 ہزار 241 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق مثبت معاشی توقعات، سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد اور مختلف شعبوں میں خریداری کے رجحان نے اسٹاک مارکیٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

بینکاری، توانائی، سیمنٹ اور فرٹیلائزر سمیت متعدد شعبوں کے حصص میں نمایاں بہتری دیکھی گئی، جس سے مجموعی مارکیٹ کا رجحان مثبت رہا۔

مزید پڑھیں:عظیم خان وزیراعظم یوتھ پروگرام اسلام آباد کے فوکل پرسن مقرر،نوٹیفکیشن جاری

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر روپے کی قدر میں استحکام برقراررہا اورسرمایہ کاروں کا اعتماد اسی طرح مضبوط رہا تو آئندہ کاروباری سیشنز میں بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہنے کا امکان ہے، جبکہ زرمبادلہ مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت مزید مستحکم رہ سکتی ہے۔