حکومت پنجاب نے ٹیکس وصولیوں میں شفافیت کے لیے صوبے بھر میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر نیا ٹیکس نظام نافذ کر دیا ہے۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق ای پیمنٹ(E Payments) یا کارڈ کے ذریعے کٹنے والا ٹیکس براہِ راست سرکاری خزانے میں منتقل ہوگا۔ بیوٹی پارلرز، سلونز اور فیشن ڈیزائنرز کی سروسز پر ٹیکس کی شرح صرف 5 فیصد ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق کاسمیٹک سرجری، پلاسٹک سرجری، سکن اور لیزر ٹریٹمنٹ کے مراکز پر ٹیکس صرف 5 فیصد ہوگا، ایونٹ مینجمنٹ، ٹور آپریٹرز، جمنازیم اور لانڈری سروسز پر 8 فیصد ٹیکس ادائیگی ہوگی۔
کیش ادائیگی پر ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹس سروسز پر 16 فیصد جبکہ ڈیجیٹل ادائیگی پر 8 فیصد کٹوتی ہوگی، ہوٹلز اور ریسٹورنٹ سیکٹر کیلئے کریڈٹ کارڈ اور ڈیجیٹل ادائیگی پر ٹیکس 50 فیصد کم ادا کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں:ٹويوٹا کرولا کراس ہائبرڈ کی قیمتوں میں 13 لاکھ 64 ہزار روپے تک اضافہ
کیش ادائیگی پر ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹس سروسز پر 16 فیصد جبکہ ڈیجیٹل ادائیگی پر 8 فیصد کٹوتی ہوگی، ہوٹلز اور ریسٹورنٹ سیکٹر کیلئے کریڈٹ کارڈ اور ڈیجیٹل ادائیگی پر ٹیکس 50 فیصد کم ادا کرنا ہوگا۔