امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ(Rizwan Saeed Sheikh) نے ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا سے ملاقات کی اور انہیں فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے پاکستان میں تیار کیا گیا آفیشل فٹبال ’ٹرائی اونڈا‘ بطور تحفہ پیش کیا۔
ملاقات کے دوران اجے بنگا نے پاکستان میں تیار کردہ کھیلوں کی مصنوعات، خصوصاً ’ٹرائی اونڈا‘ فٹ بال کے اعلیٰ معیار کو سراہا۔
Had the distinct pleasure of presenting a Trionda football – proudly Made in Pakistan – to World Bank President Mr. Ajay Banga. Alternate Executive Director to the Word Bank Dr. Kazim Niaz joined the presentation. It certainly highlighted Pakistan’s globally recognized… pic.twitter.com/Y8cQ78lDC7
— Amb. Rizwan Saeed Sheikh (@AmbRizSaeed) July 10, 2026
اس موقع پر سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کے ذریعے عالمی برادری کو قریب لانے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے پاکستان میں تیار کردہ آفیشل فٹبال کا انتخاب ملک کے لیے باعثِ فخر ہے اور یہ سیالکوٹ کی عالمی معیار کی اسپورٹس انڈسٹری پر بین الاقوامی اعتماد کا مظہر ہے۔
مزیدپڑھیں:نوجوان پاکستان کا قیمتی سرمایہ اور روشن مستقبل ہیں، صدر مملکت
انہوں نے ورلڈ بینک کے ساتھ پاکستان کی طویل المدتی شراکت داری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جاری اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کو باہمی تعاون سے مزید مؤثر اور نتیجہ خیز بنایا جائے گا۔








