بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سرکاری ملازمین کی تاحیات پنشن کے حوالے سے بڑا فیصلہ

 سرکاری ملازمین کی بیواؤں اور کنواری بیٹیوں کے لیے تاحیات پنشن(Pension) کی سہولت دوبارہ بحال کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے لواحقین کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے بیواؤں اور غیر شادی شدہ بیٹیوں کے لیے تاحیات پنشن کی سہولت دوبارہ بحال کر دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی منظوری کے بعد محکمہ خزانہ نے اس پالیسی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

اس سے قبل حکومت نے ملازم کی وفات کے بعد بیوہ یا بیٹی کے لیے پنشن کی مدت کو صرف 10 سال تک محدود کر دیا تھا تاہم اب اس 10 سالہ شرط کو مکمل طور پر ختم کر کے مستحق بیواؤں اور کنواری بیٹیوں کے لیے تاحیات مالی معاونت کو یقینی بنایا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:پاکستان کی نئی نجی ایئرلائن “ساؤتھ ایئر” کا باقاعدہ آغاز

ترمیمی قوانین کے مطابق پنشن کی ادائیگی اصولوں کے تحت کی جائے گی ، جس میں کہا گیا کہ یوائیں اور غیر شادی شدہ بیٹیاں عمر بھر پنشن حاصل کرنے کی اہل ہوں گی۔ تاہم، اگر کوئی بیوہ دوسری شادی کر لیتی ہے، تو اس کی پنشن فوری طور پر روک دی جائے گی۔

اگر کسی متوفی سرکاری ملازم کی ایک سے زیادہ بیوائیں ہوں گی، تو حکام پنشن کی کل رقم تمام بیواؤں میں برابر تقسیم کریں گے۔

یہ انقلابی فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت ہونے والے کابینہ کے حالیہ اجلاس میں کیا گیا، جس کا مقصد سرکاری ملازمین کے انتقال کے بعد ان کے اہلخانہ کو مستقل معاشی تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ وہ کسی بھی مالی بحران سے محفوظ رہ سکیں۔