شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن 7 نمبر کالا خان چوک کے قریب فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئی جسے چھیپا کے رضا کاروں نے طبی امداد کے لیے سول اسپتال پہنچایا.
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت 40 سالہ گلناز کے نام سے کی گئی جسے ٹانگ پر گولی لگی تھی جبکہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی گھر میں لگنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے.
مزیدپڑھیں:کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، دو زخمیوں سمیت 3 ملزمان گرفتار
سرجانی ٹاؤن(Surjani Town) کے علاقے حاجی صدیق گوٹھ عیدگاہ کے قریب فائرنگ سے 30 سالہ اختر زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا.
سرجان پولیس کے مطابق واقعہ زاتی جھگڑے کے دوران کی گئی فائرنگ سے پیش آیا ہے اس حوالے سے تفتیش کا عمل جاری ہے ۔








