لاہور(شوبز ڈیسک)معروف گلوکار اور سیاستدان جواد احمد نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو ایک بار پھر سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
جواد احمد نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ ‘اب ملک سیاسی جماعتوں کو نہیں بلکہ عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو مل کر چلاناچاہیے؟’
گلوکار نے لکھا ‘جو دیوارپر لکھاگیاہے افسوس کہ وہ ابھی بھی کوئی پڑھ نہیں پا رہا’۔
اب ملک سیاسی جماعتوں کونہیں بلکہ عدلیہ اوراسٹیبلشمنٹ کومل کرچلاناچاہیے؟جودیوارپرلکھاگیاہےافسوس کہ وہ ابھی بھی کوئی پڑھ نہیں پارہا۔عمران خان جیسےعفریت کوجیسےاس ملک پرمسلط کیاگیاہے،وہ میرےجیسامحب الوطن وانسانیت برداشت نہیں کرپارہا۔منافق عمران پاکستان کوغاروں کےزمانےمیں لےکرجارہاہے۔
— Jawad Ahmad (@jawadahmadone) July 27, 2022
انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ‘عمران خان جیسے عفریت کو جیسے اس ملک پر مسلط کیاگیا ہے، وہ میرے جیسا محب الوطن و انسانیت برداشت نہیں کرپا رہا۔’
جواد احمد نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا ‘منافق عمران پاکستان کو غاروں کے زمانے میں لےکرجا رہاہے’۔









