اسرائیل(Israel) میں عام انتخابات 27 اکتوبر کو ہوں گے۔
اسرائیل کی موجودہ پارلیمنٹ اپنی چار سالہ مدت 17 جولائی کو مکمل کرلے گی، 50 سال میں یہ پہلی حکومت ہوگی جو اپنی مدت مکمل کرے گی، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اںتخابات میں حصہ لینے کااعلان کر چکے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق حکومت کی مدت مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے انعقاد کے لئے تیاریاں شروع کر دی ہیں، سیاسی جماعتیں بھی انتخابی مہم کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں اور مختلف رہنما عوامی حمایت حاصل کرنے کے لئے سرگرم ہو گئے ہیں۔
سیاسی مبصرین کے مطابق نیتن یاہو ایک مرتبہ پھر اپنی جماعت کو کامیابی دلانے کے لئے بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے جبکہ اپوزیشن جماعتیں بھی انہیں سخت ٹکر دینے کی تیاری کر رہی ہیں۔
مزیدپڑھیں:عراق کا خطے میں بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش، فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات اسرائیل کی داخلی سیاست، معاشی پالیسیوں اور خطے کی صورتحال پر اہم اثرات مرتب کر سکتے ہیں، انتخابات کے نتائج سے نہ صرف نئی حکومت کی تشکیل کا فیصلہ ہوگا بلکہ مستقبل کی خارجہ اور سلامتی سے متعلق پالیسیوں کا رخ بھی متعین ہونے کا امکان ہے۔
تجزیہ کاروں کا مزید کہنا ہے کہ 27 اکتوبر کے انتخابات کو اسرائیل کی حالیہ سیاسی تاریخ کے اہم ترین انتخابی مراحل میں شمار کیا جا رہا ہے۔








