بابراعظم (BabarAzam)کی قیادت میں قومی ٹیسٹ ٹیم آج اسلام آباد سےویسٹ انڈیز روانہ ہوگی۔
پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی، ہفتے کو دو روزہ میچ کھیلنے کے بعد اتوار کو پاکستانی کھلاڑیوں نے آرام کیا۔
دوسری جانب پی سی بی نے سابق انٹر نیشنل منصور امجد کو عبدالسعد کی جگہ پاکستان ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقرر کیا ہے، ابتدا میں پی سی بی نے شین میکڈرمٹ کا تقرر پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ کیا تھا لیکن انہوں نے آسٹریلیا پہنچ کر اپنا استعفیٰ بھیج دیا حالانکہ ان کا سامان اب بھی لاہور میں موجود ہے۔
ٹیم انتظامیہ میں منصور امجد کے علاوہ کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، سرفراز احمد ہیڈ کوچ، اسد شفیق بیٹنگ اور عمر گل بولنگ کوچ ہیں۔
مزیدپڑھیں:میانوالی میں بیوروکریسی کی انوکھی ذہانت، 450 بیڈز کا اسپتال 200 بستروں کی عمارت میں منتقل
پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ میں بابر اعظم کپتان، شان مسعود، امام الحق، اذان اویس ، عبداللّٰہ فضل، سلمان علی آغا، غازی غوری اور محمد رضوان، ساجد خان، علی عثمان، عامر جمال، محمد علی، محمد عباس، عبید شاہ، اویس ظفر اور خرم شہزاد بھی شامل ہیں۔
Pakistan Test squads announced for West Indies and England tours
Read more ➡️ https://t.co/vjvoSPBfBP#WIvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/6O5NS9qT8p
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 5, 2026
واضح رہے کہ شان مسعود تین سال کپتانی کرنے کے بعد کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم کے ساتھ جارہے ہیں۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 25 جولائی اور دوسرا ٹیسٹ 2 اگست سے کھیلا جائے گا۔
علم میں رہے کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے بعد تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے انگلینڈ پہنچے گی۔
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیم کے درمیان ٹیسٹ میچز 19 اگست ، 27 اگست اور 9 ستمبر سے کھیلے جائیں گے۔








