بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جیسمین سینڈلاس کا دہلی کنسرٹ میں منگنی کا اعلان، ویڈیو وائرل

بھارتی پنجابی گلوکارہ جیسمین سینڈلاس (jasminesandlas)نے دہلی میں لائیو کنسرٹ کے دوران اپنی منگنی کا اعلان کر دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

گلوکارہ نے یشودھومی کنونشن سینٹر میں ہونے والی پرفارمنس کے دوران اپنے منگیتر شیکھر چوہدری کو اسٹیج پر مدعو کیا اور مداحوں کو اپنی منگنی کی خوش خبری سنائی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Team Innovation (@team.innovation)


جیسمین سینڈلاس نے حاضرین کو اپنی منگنی کی انگوٹھی بھی دکھائی اور کہا کہ یہ وہ شخص ہے جس نے مجھے انگوٹھی پہنائی، یہی میرا ساتھی ہے، اس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا۔

مزیدپڑھیں:کاسمیٹک سرجری کے بغیر بھی چہراہ اتنا لفٹڈ کیسے؟ علیزے شاہ نے راز سے پردہ اُٹھا دیا

کنسرٹ کے دوران جوڑے نے جیسمین کے مقبول گیت لاواں پر رومانوی انداز میں رقص بھی کیا، اس موقع پر گلوکارہ جذباتی بھی دکھائی دیں۔

یہ کنسرٹ جیسمین سینڈلاس کے دی ڈریم گرل انڈیا ٹور کا آغاز تھا، جس میں انہوں نے اپنے مقبول گانے تراس، ال لیگل ویپن، لاواں، پنجیبا، سِپ سِپ، شرارت اور جائیے ساجنا بھی پیش کیے۔

ان کے ٹور کے آئندہ کنسرٹس ممبئی، بنگلورو اور چندی گڑھ میں ہوں گے۔