نیشنل سیونگز سینٹر نے 750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ(Prize Bond) کی 107 قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
750 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والے شہری جو مذکورہ بانڈ کی قرعہ اندازی کا شدت سے انتظار کر رہے تھے ان کے لیے خوشخبری ہے کہ قرعہ اندازی کر دی گئی ہے۔
نیشنل سیونگز سینٹر کی جانب سے لاہور میں 750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی 107 ویں کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی گئی، جس کے نتائج کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔
750 پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی نمبر 107 جولائی 2026: مکمل فاتحین کی فہرست چیک کریں
مزیدپڑھیں:نویں جماعت کے سالانہ نتائج، آن لائن رزلٹ دیکھنے کا طریقہ جانیں
15 لاکھ روپے مالیت کا پہلا انعام پانے والا خوش نصیب وہ رہا، جس کے باعث 976106 نمبر والا پرائز بانڈ تھا۔
5 لاکھ روپے مالیت کے تین انعامات جن بانڈ نمبرز کو دیے گئے۔ وہ 350211، 604285 اور 607262 ہیں۔
اس کے علاوہ 1696 خوش نصیب 9300 روپے مالیت کے انعام کے حقدار قرار پائے ہیں، جس کی مکمل فہرست نیشنل سیونگز کی جانب سے جلد جاری کر دی جائے گی۔
تاہم ہر انعام یافتگان کو اعلان کردہ مکمل انعامی رقم نہیں ملے گی، بلکہ انعامی رقم سے طے شدہ ٹیکس کی کٹوتی کر کے انہیں رقم دی جائے گی۔
ٹیکس فائلرز خوش نصیب افراد کے انعام پر 15 فیصد جب کہ نان فائلرز کے انعام پر 30 فیصد کٹوتی ہوگی۔









