وفاقی تعلیمی بورڈ برائے سیکنڈری ایجوکیشن(Federal Board of Secondary Education) کے تحت نویں جماعت کا امتحان دینے والے طالب علموں کے لیے اہم خبر آ گئی ہے۔
وفاقی تعلیمی بورڈ برائے سیکنڈری ایجوکیشن نے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان رواں ماہ کرنا ہے اور طلبہ و طالبات نتائج کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔
کچھ آن لائن پورٹلز کا دعویٰ ہے کہ فیڈرل بورڈ SSC پارٹ 1 کے نتائج 2026 کا اعلان کل 15 جولائی 2026 (بدھ) کو کیا جائے گا، جب کہ ایک رپورٹ کے مطابق نویں جماعت کے نتائج کا اعلان پیر 20 جولائی کو متوقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق نتائج کا اعلان دوپہر 1:30 بجے متوقع ہے اور طلبہ انہیں آن لائن چیک کر سکیں گے۔
تاہم وفاقی تعلیمی بورڈ کی جانب سے ان خبروں کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی تعلیمی بورڈ کے تحت صرف اسلام آباد ہی نہیں بلکہ پاکستان کے دیگر علاقوں اور بیرونی ممالک میں مقیم ہزاروں طلبہ سالانہ امتحانات دیتے ہیں۔
آن لائن رزلٹ چیک کرنے کا طریقہ:
آن لائن چیک کرنے کے لیے سب سے پہلے تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ پر جائیں۔
مزیدپڑھیں:آئی بی ایم کو اسٹاک مارکیٹ میں 58 سال کا بدترین نقصان؛ 70 ارب ڈالر کیوں ڈوبے؟
ہوم پیج پر نتائج کے سیکشن پر جائیں اور وہاں جا کر SSC حصہ اول کا سالانہ نتیجہ 2026 منتخب کریں۔
اپنا رول نمبر درج کریں۔
پھر تلاش (Search) کے بٹن پر کلک کریں۔
جس کے بعد مکمل نتائج اسکرین پر ظاہر ہو جائیں گے۔
اس کے علاوہ نتیجہ موبائل فون پر ایس ایم ایس کے ذریعے بھی چیک کیا جا سکتا ہے۔
ایس ایم ایس کے ذریعے چیک کرنے والے طلبہ وطالبات 5050 پر ایس ایم ایس بھیج کر اپنے نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔
طلبہ و طالبات اس لنک پر کلک کر کے ایف بی آئی ایس ای کے آفیشل رزلٹ پورٹل کے ذریعے اپنے نتائج آن لائن دیکھ سکتے ہیں: https://www.fbise.edu.pk









