بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈیفالٹرز نے اربوں روپے دبا لئے، عوام سے کروڑوں روپے اوور بلنگ، فیسکو کی سنگین بے قاعدگیاں سامنے آ گئیں

  محکمہ آڈٹ نے ریکوری کی دعویدار فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی فیسکو(FESCO)  کی کارکردگی کا پول کھول دیا ۔

آڈٹ رپورٹس سے معلوم ہوا ہے کہ فیسکو انرجی ڈیفالٹر ز سے 82ارب کی وصولیاں نہیں کر سکی۔ ڈیفرڈ رقوم کی مد میں 80کروڑ کی ریکوریاں نہ  ہو سکیں۔ اے ایم آئی میٹرنگ پروجیکٹ میں عملدرآمد نہیں کروایا گیا۔ خریداری پراسیس 67کروڑ کی بے قاعدگیاں سامنے آئیں۔

آڈٹ رپورٹ میں یہ سامنے آیا کہ  فیسکو نے غیر ضروری چارجز، اور اوور بلنگ کے ذریعہ  24کروڑ سے زائد رقم بٹوری۔

مزیدپڑھیں:ملکی معیشت مستحکم، پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں، وزیراعظم

فیسکو کے آڈٹ کی رپورٹس میں اووربلنگ، نیپر ا قوانین کی خلاف ورزیوں  کی تفصیل بیان کی گئی ہے۔  فیسکو نے شہریوں سے 18کروڑ کی نیگٹیو فگرز،اوور بلنگ کی۔
فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے شہریوں کے ساتھ سرکاری اداروں کو بھی نہیں بخشا؛ سرکاری اداروں میں 3کروڑ48لاکھ کا اضافی بل بھیجا گیا۔

چارجنگ میٹررینٹل،غیر ضروری ریونیو جنریشن کی مد میں 9کروڑ  روپے سے زائد مالیت  کی بے قاعدگیاں  کی گئیں۔

 یونٹس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فیسکو نے 36کروڑ  روپےسے زائد مالیت کی بے قاعدگیاں کیں۔

آڈیٹر جنرل نے فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی فیسکو  کی سال 2022-23  سے 2025تک کی آڈٹ رپورٹس جاری کر دیں جن میں یہ حقائق سامنے آئے۔  یہ بات قابل ذکر ہے کہ  پاکستان کی تمام  بجلی فروخت کرنے والی کمپنیوں میں فیسکو کو بہترین کمپنیوں میں سے ایک تصور کیا جاتا ہے۔