بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈراموں کے سکرپٹس اے آئی سے تیار کئے جا رہے ہیں: مہر بانو کا انکشاف

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ڈیجیٹل کری ایٹر اور ڈانسر مہر بانو(Mehar Bano) نے انکشاف کیا ہے کہ اس وقت متعدد ٹی وی ڈراموں کے سکرپٹس مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کئے جا رہے ہیں، جس سے پیشہ ور مصنفین کی محنت اور صلاحیتوں کی بے توقیری ہو رہی ہے۔
حالیہ گفتگو میں مہر بانو نے کہا کہ لوگوں کو اندازہ ہی نہیں کہ اس وقت ٹی وی پر نشر ہونے والے کتنے ہی ڈراموں کے سکرپٹس مصنوعی ذہانت سے تیار کئے جا رہے ہیں، میں خود بھی ایسے ایک پروجیکٹ پر کام کر چکی ہوں، یہ ان پروفیشنل رائٹرز کی سخت توہین ہے جنہوں نے برسوں اس انڈسٹری کے لئے محنت کی ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ اسی رویے سے دلبرداشتہ ہو کر میں نے کام کرنا کم کر دیا ہے کیونکہ میں اس صورتِ حال سے شدید مایوس ہوں۔

مزید پڑھیں:بڑی شکست کا درد ہمیشہ زیادہ ہوتا ہے: ارجنٹینا کیخلاف شکست پر انگلش فٹبال ہیڈ کوچ کا بیان

مہر بانو نے ڈرامہ انڈسٹری میں خواتین کو درپیش مسائل پر بھی کھل کر بات کی، انہوں نے کہا کہ می ٹو تحریک کے بعد بھی خواتین کیلئے کام کی جگہ مکمل طور پر محفوظ نہیں ہو سکی۔

اداکارہ نے کہا کہ آپ اندازہ بھی نہیں لگا سکتے کہ کام کی جگہ پر خواتین کس قدر غیر محفوظ ہیں، میں نے برسوں ایسے لوگوں کے ساتھ کام کیا ہے جن کا رویہ انتہائی نامناسب تھا اور سیٹ پر نوجوان لڑکیوں کے ساتھ جو کچھ ہوتا دیکھا، وہ ناقابلِ برداشت ہے، میری دعا ہے کہ کسی بھی لڑکی کو کبھی ایسے حالات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔