بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

ایران کے مغربی صوبے کرمانشاہ میں آج صبح زلزلے(earthquake) کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ 

یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مغربی ایران میں 5.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا نے تہران یونیورسٹی کے ایرانی سیسمولوجیکل سینٹر کے حوالے سے بتایا کہ زلزلے کا مرکز کوزران کے قریب واقع تھا، جبکہ اس کی گہرائی 8 کلو میٹر (5 میل) ریکارڈ کی گئی۔

مزیدپڑھیں:روڈری گولڈن بال، اونائی سیمون گولڈن گلوو، پاؤ کوبارسی بہترین نوجوان کھلاڑی،گولڈن بوٹ کلیان ایمباپے کومل گیا

زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 13 منٹ پر آیا۔

زلزلے کا مرکز کوزران سے 17 کلو میٹر جبکہ صوبائی دارالحکومت کرمانشاہ سے تقریباً 65 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع تھا۔

تاحال زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔