بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک سوزوکی کی محدود مدت کی رعایتی آفر، قیمتوں میں 3 لاکھ روپے سے زائد کمی

پاک سوزوکی (Pak Suzuki) نے اپنی ہائبرڈ کراس اوور گاڑی فرونکس (Fronx) GLX 6A/T کی پروموشنل رعایت ختم ہونے کے بعد دونوں ہائبرڈ ویریئنٹس کی قیمتوں میں 7 لاکھ روپے تک اضافہ کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد صارفین کو ان ماڈلز کی خریداری کے لیے 70 لاکھ روپے سے زائد ادا کرنا ہوں گے، جبکہ نان ہائبرڈ ویریئنٹس کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

کمپنی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فرونکس GLX 6A/T مونو ٹون (Mono Tone) کی باقاعدہ قیمت 70 لاکھ روپے مقرر کر دی گئی ہے، جو اس سے قبل 62 لاکھ 99 ہزار 999 روپے تھی۔ اس طرح اس ماڈل کی قیمت میں 7 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ پہلی مرتبہ 70 لاکھ روپے کی حد عبور کر گئی ہے۔

بعد ازاں پاک سوزوکی نے محدود مدت کے لیے ایک خصوصی پروموشنل آفر بھی متعارف کرائی، جس کے تحت دونوں ہائبرڈ ویریئنٹس کی قیمتوں میں 3 لاکھ 1 روپے کی رعایت دی گئی۔

اس رعایتی اسکیم کے تحت فرونکس GLX 6A/T مونو ٹون 66 لاکھ 99 ہزار 999 روپے میں جبکہ فرونکس GLX 6A/T ٹو ٹون (Two Tone) 67 لاکھ 74 ہزار 999 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔

کمپنی نے واضح کیا ہے کہ یہ رعایتی قیمتیں صرف محدود مدت اور محدود تعداد میں دستیاب گاڑیوں کے لیے ہیں۔ جیسے ہی پروموشنل اسٹاک ختم ہوگا یا مہم اختتام پذیر ہوگی، گاڑیوں کی قیمتیں دوبارہ اپنی معمول کی ریٹیل قیمت پر واپس آ جائیں گی۔

مزیدپڑھیں:بھارت میں اچانک 10 اور 20 روپے کے کرنسی نوٹ بدلنے کا فیصلہ، معاملہ کیا ہے؟

دوسری جانب فرونکس GLX 6A/T ٹو ٹون کی باقاعدہ قیمت بھی 70 لاکھ 75 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جو پہلے 63 لاکھ 74 ہزار 999 روپے تھی۔ یوں اس ویریئنٹ کی قیمت میں بھی تقریباً 7 لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

پاک سوزوکی کے مطابق دونوں ہائبرڈ ویریئنٹس کی سابقہ کم قیمتیں ایک محدود مدت کی پروموشنل مہم کا حصہ تھیں، اور اس مہم کے اختتام کے بعد گاڑیوں کی قیمتیں دوبارہ ان کی اصل ریٹیل سطح پر بحال کر دی گئی ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین اگر رعایتی قیمت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو انہیں محدود پروموشنل اسٹاک ختم ہونے سے پہلے بکنگ کرانا ہوگی، کیونکہ مہم ختم ہوتے ہی دونوں ہائبرڈ ماڈلز دوبارہ اپنی مکمل قیمت پر دستیاب ہوں گے۔