بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کو لگاتار 4 بین الاقوامی اسکواش مقابلوں کی میزبانی مل گئی

پاکستان میں انٹرنیشنل اسکواش کے دروازے کھل گئے، اسلام آباد میں جاری ایشین ٹیم اسکواش چیمپین شپ کے بعد پاکستان لگاتار 4 بین الاقوامی اسکواش مقابلوں کی میزبانی کرے گا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

4 لاکھ 39 ہزارڈالرز کی مجموعی انعامی رقم کے ان انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں دنیا کے معروف مرد اور خواتین کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کریں گے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ان مقابلوں کی بدولت مقامی کھلاڑیوں میں بھی جوش، لگن اور جذبہ پیدا ہونے کے ساتھ اعتماد میں اضافہ ہوگا جبکہ عالمی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد سے بین الاقوامی سطح پر ملک کا مثبت تاثر ابھر کر سامنے آئے گا جس سے اسکواش اور دیگر کھیلوں کی بحالی اور ترقی میں مدد ملے گی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں شروع ہونے والی ایشین ٹیم چیمپین شپ میں ایشین اسکواش فیڈریشن کے رکن ممالک کے مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا آغاز کر دیا ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

اس کے ساتھ ہی پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن کے سالانہ کیلنڈر میں شامل 4 مقابلوں کی میزبانی پاکستان کرے گا،مجموعی طور پر4 لاکھ 39 ہزارڈالرز کی انعامی رقم کے ان ٹورنامنٹس میں 3 کا انعقاد کراچی میں ہوگا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

سلور کیٹگری کی چیف آف ایئراسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپین شپ 2026 اسلام آباد میں 24 سے 28 نومبر تک کھیلی جائے گی۔ 40 ہزارڈالرز کی چیمپین شپ میں مینز ایونٹ کے مقابلے ہوں گے۔

اسکواش کی نئی انٹرنیشنل رینکنگ میں 3 درجہ ترقی کے بعد 25 ویں پوزیشن پر براجمان ہونے والے پاکستان کے عالمی انڈر23 چیمپئین نور زمان ٹاپ سیڈ ہوں گے۔

جبکہ پاکستان ہی کے عالمی نمبر اشعب عرفان کو سیڈ4 قرار دیا گیا ہے،اشعب عرفان کی نئی رینکنگ میں 7 درجہ بہتری آئی ہے۔

عالمی رینکنگ میں 68 ویں نمبر پر پہنچ جانے والے محمد عاصم خان سیڈ7 ہوں گے، چیمپئین شپ میں پاکستان کے ناصراقبال بھی ایکشن میں ہوں گے، کراچی میں کھیلے جانے والے 3 لاکھ 99ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کے 3انٹرنیشنل مقابلوں کا آغاز 18 ہزار ڈالرز کی چیف آف نیول اسٹاف چیمپین شپ سے ہوگا۔

یکم تا 5 دسمبر پی این روشن خان،جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں شیڈول چیمپین شپ میں ایک ہزار ڈالرز کا ویمن پی ایس اے ایونٹ بھی شامل ہوگا،6 سے 10 دسمبر تک سندھ اوپن انٹرنیشنل اسکواش چیمپین شپ کریک کلب میں طے ہے۔

چیمپئین شپ میں واحد پاکستانی کھلاڑی نور زمان ہوں گے، عالمی نمبر 17 مصر کے یوسف سلمان ٹاپ سیڈ قرار پائے ہیں ، ویمن ایونٹ میں مصر ہی کی عالمی 14 سلمہ ہانی ٹاپ سیڈ اور ان کی ہم وطن عالمی نمبر 19 ندا عباس 2 ہوں گی،ایک لاکھ 30ہزار ڈالرز کی چیمپین شپ میں مینز اور ویمن ایونٹ میں مساوی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:پیٹرولیم لیوی کا خاتمہ: مذاکرات آخری مرحلے میں داخل ہو گئے، لیاقت بلوچ

برانز کیٹگری کی چیمپین شپ کے بعد 5 سے 10 جنوری 2027 تک گولڈ کیٹگری کی کراچی اوپن چیمپین شپ میں ڈھائی لاکھ ڈالرز کی پرکشش انعامی رقم رکھی گئی ہے، مینز ایونٹ میں ایک لاکھ 25 ہزار ڈالرز کا انعام ہے جبکہ اتنی رقم ویمن ایونٹ میں شریک 32 کھلاڑیوں میں تقسیم کی جائے گی۔