پاکستان میں کروڑوں لوگ موبائل فون(Mobile Phone) استعمال کرتے ہیں ان کے لیے خوشخبری ہے کہ انہیں بڑی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے موبائل صارفین کی آگہی اور ٹیرف کی شفافیت کے اپنے جاری اقدامات کے ایک حصے کے طور پر، PTA کی آفیشل ویب سائٹ کے “صارفین کی آگاہی” سیکشن کو مزید بہتر بناتے ہوئے اس میں سیکشن بڑھا دیے ہیں۔
تاکہ ٹیلی کام صارفین کو ٹیرف سے متعلق معلومات اور قیمتوں کے رجحانات تک بہتر رسائی حاصل ہو۔
مزیدپڑھیں:فرانس میں نئے تعلیمی سال سے 15 سال سے کم عمر بچوں پر بڑی پابندی عائد
اس اقدام کے تحت، پی ٹی اے نے تمام پاکستان میں کام کرنے والی تمام سیلولر فون کمپنیوں کے صارفین کی تعداد کے لحاظ سے سرفہرست 15 “ہائبرڈ” اور ڈیٹا بنڈلز کی قیمتیں جامع اور صارف دوست انداز میں پیش کی گئی ہیں۔
پی ٹی اے کے اس ڈسپلے میں موجودہ قیمتوں پر مشتمل تازہ ترین ٹیرف شیٹس بھی فراہم کی گئی ہیں۔
اس معلومات میں پیکیج کے لحاظ سے سہ ماہی قیمتیں، سالانہ اضافے کی شرح، پیکیج کی مدت استعمال اور آپریٹرز کی طرف سے پیش کردہ مراعات شامل ہیں، تاکہ صارفین مختلف ٹیلی کام پیکیجز کا موثر طریقے سے موازنہ اور انتخاب کر سکیں۔









