بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مری جانے والے سیاح ہوشیار ! اہم ایڈوائزری جاری

مری (Murree)میں سیاحوں کے رش، مون سون بارشوں اور دھند کے باعث پولیس نے ایڈوائزری جاری کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات اور خوشگوار موسم کے باعث مری میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او مری نے بتایا کہ پولیس افسران اور اہلکار سیاحوں کی رہنمائی اور سہولت کے لیے شہر کے اہم چوکوں اور شاہراہوں پر تعینات ہیں تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ مون سون بارشوں اور دھند کے باعث کئی مقامات پر حدِ نگاہ متاثر ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے ٹریفک کی رفتار سست ہے۔

مزیدپڑھیں:موبائل فون صارفین کے لیے خوشخبری، بڑی سہولت مل گئی!

تاہم آر ایم کے روڈ پر کارپٹنگ کے کام کے علاوہ شہر کی تمام اہم شاہراہیں ٹریفک کے لیے کھلی ہیں اور سیاح بلاخوف مری کا رخ کر سکتے ہیں۔

ڈی پی او نے سیاحوں کو ہدایت کی کہ وہ ٹریفک اور ضلعی پولیس کی ہدایات پر عمل کریں، بارش اور دھند کے دوران گاڑی کی رفتار کم رکھیں، مناسب فاصلہ برقرار رکھیں اور کم حدِ نگاہ کی صورت میں اوورٹیکنگ سے مکمل گریز کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیر ضروری سائیڈ پارکنگ سے اجتناب کیا جائے، ٹریفک قوانین کی پابندی کی جائے اور مون سون کے دوران محتاط ڈرائیونگ اختیار کرتے ہوئے جلد بازی سے بچا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے محفوظ رہا جا سکے۔