بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تصاویر: بالی وڈ اداکارائیں اپنی پہلی فلم میں کیسی دکھائی دیتی تھیں؟

ہر انسان میں یہ خوبی ہوتی ہے کہ وہ وقت کے ساتھ ساتھ اپنی شخصیت میں تبدیلی کرکے خود کو مزید باوقار  بنا لیتا ہے اور اس خاصیت میں بالی وڈ اداکاراؤں کا کوئی جواب نہیں ہے۔

آج ہم بالی وڈ کی پانچ اداکاراؤں کی پہلی فلم اور آخری فلم کا موازنہ کریں گے اور دیکھیں گے کون سی اداکارہ کو وقت نے کتنا تبدیل کیا؟

ایشوریا رائے بچن:

ایشوریا رائے نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1997 میں فلم ‘ایروور’ سے کیا تھا جب کہ اب حال ہی میں انہوں نے فلم Ponniyin Selvan میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، یہ فلم ستمبر 2022 میں ریلیز کی جائے گی۔

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

دیپیکا پڈوکون:

اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے 2006 میں فلم ‘ایشوریا’ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا، دیپیکا کی حالیہ فلم ‘گہرائیاں’ ہیں جو 2022 میں ریلیز کی گئی۔

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کرینہ کپور:

بالی وڈ میں بے بو کے نام سے مشہور کرینہ کپور نے اپنے فلمی سفر کا آغاز 2000 میں ‘ریفیوجی’ سے کیا تھا جس میں ان کے ساتھ ابھیشیک بچن اور سنیل شیٹی نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

کرینہ نے حال ہی میں عامر خان کے ساتھ فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ میں کام کیا ہے جو رواں برس ریلیز کی جائے گی۔

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پریانکا چوپڑا:

پریانکا چوپڑا کی پہلی فلم ‘Thamizhan’ تھی جو 2002 میں ریلیز کی گئی، جب کہ اداکارہ کی حالیہ ویب سیریز ہالی وڈ کی ہے جس کا نام Citadel ہے۔

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کترینہ کیف:

بالی وڈ کی کیٹ کی پہلی فلم ‘بوم’ تھی جو 2003 میں ریلیز ہوئی تھی، کترینہ کی حالیہ فلم ‘فون بھوت’ ہے جو 2022 میں ریلیز کی جائے گی۔

فوٹو فائل
فوٹو فائل