کراچی(نیوز ڈیسک) ملکی تاریخ میں پہلی بار سونے کی قیمت میں ایک دن کے دوران 8500 روپے کا تاریخی اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈالر کی طرح سونے کی نرخوں میں بھی کئی روز سے مسلسل اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ روز سونے کے نرخ میں ڈھائی ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا اور آج سونے کی قیمت میں اچانک 8500 روپے کا تاریخی اضافہ ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 19 ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا 1740 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا جس کے نتیجے میں ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 8500 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ قیمت ایک لاکھ 60 ہزار500 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح سونے کی 10 گرام قیمت 7288 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 37 ہزار 603 روپے ہوگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں ڈھائی ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد محض دو دن کے دوران سونے کی قیمت میں دس ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے بڑھ کر 1630 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 25.72 روپے بڑھ کر 1397.46 روپے کی سطح پر آگئی۔
ایک روز میں سونا 8500روپے مہنگا،فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی








