بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم عمران خان آج حافظ آباد میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان آج حافظ آباد کا دورہ کریں گے جہاں وہ عوامی جلسے خطاب کے علاوہ ترقیاتی پیکج کا اعلان بھی کریں گے۔

حافظ آباد میں وزیراعظم کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، عمران خان دوپہر 2 بجے میونسپل اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب اور ضلع کے لیے ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے عدم اعتماد ناکام ہو گی اور اپوزیشن سے 172 بندے پورے نہیں ہوں گے۔

فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ یہ جتنی شیروانیاں بنوالیں ہم نے ان کے لیے ہتھکڑیاں بنوائی ہیں۔