لاہور:سوشل میڈیا اسٹار ڈاکٹر نبیہا علی نے خلع کے لیے دائر درخواست واپس لے لی، جس کے بعد لاہور کی فیملی کورٹ نے درخواست خارج کر دی۔
لاہور فیملی کورٹ میں ڈاکٹر نبیہا علی کی جانب سے خلع کی ڈگری کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت فیملی کورٹ کی جج نے کی، جس میں ڈاکٹر نبیہا علی کی جانب سے ان کے وکیل ایڈووکیٹ مدثر چوہدری پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران وکیل مدثر چوہدری نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ڈاکٹر نبیہا علی اور ان کے شوہر کے درمیان معاملات طے پا چکے ہیں اور دونوں فریقین کے درمیان صلح ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں:ڈاکٹر نبیہا علی کے شوہر پر شک کا الزام، پرانا کلپ وائرل
وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ خلع کی ڈگری کے لیے دائر درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے۔
عدالت نے درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے ڈاکٹر نبیہا علی کی خلع کی درخواست خارج کر دی۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر نبیہا علی سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز اور ڈیجیٹل سرگرمیوں کے باعث معروف ہیں۔ خلع کی درخواست واپس لینے کے بعد معاملہ عدالت میں ختم ہو گیا ہے۔









