بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایرانی میزائل حملے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد اضافہ

نیویارک: امریکی افواج پر ایرانی بیلسٹک میزائل حملے کی تصدیق کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر 4 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت 4 فیصد سے زائد بڑھ کر 82 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے، اس سے قبل منگل کو واشنگٹن کی جانب سے ایران پر فضائی حملے اچانک روکنے کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی تھی، جبکہ سرمایہ کار امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات پر نظر رکھے ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:خام تیل قیمت میں مسلسل کمی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی امکان

ایرانی حملے کی خبر کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت بھی بڑھ کر 88 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔