عالمی منڈی میں خام تیل (International oil market)کی قیمت میں 7 فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے۔ امریکی خام تیل 80 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ برطانوی برینٹ خام تیل 82 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کا اثر پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑتا ہے، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قیمتوں میں اضافے کے وقت یقین دہانی کرائی تھی کہ حالات معمول پر آتے ہی عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔
گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جنگ سے پاکستانی معیشت پر بے پناہ دباؤ آیا، پاکستان کے عوام نے حکومت کا بھرپور ساتھ دیا، قوم کو ممکنہ مہنگائی سے بچانے کی ہرممکن کوشش کی، عالمی معاشی حالات کی بہتری کے اثرات عوام تک پہنچائیں گے۔
مزید پڑھیں:گلگت بلتستان، 4 آزاد اراکان اسمبلی کا آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان
اگرچہ خام تیل کی قیمتیں اب بھی اس سطح سے زیادہ ہیں جو تنازع سے پہلے دیکھی جا رہی تھیں اور مشرق وسطیٰ میں پیداوار کو معمول پر آنے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں مگر ایران اور امریکا معاہدے کے خبر کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل قیمت میں 7 فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے۔









