بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مریم اورنگزیب کی ساس انتقال کر گئیں، سیاسی رہنماؤں کی تعزیت

لاہور :مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی ساس رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئیں۔

مرحومہ علالت کے باعث پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز( لاہورجنرل اسپتال) میں زیر علاج رہیں۔

اہلِ خانہ نے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج دوپہر ڈیڑھ بجے ایونٹ کمپلیکس، جی او آر ون، لاہور میں ادا کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:بلاول بھٹو کی حکومت کو اپوزیشن سے دوبارہ مذاکرات کی تجویز،قومی اسمبلی میں اظہار خیال

مریم اورنگزیب کی ساس کے انتقال کی خبر سامنے آنے پر اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور قریبی حلقوں میں سوگ کی فضا ہے۔سیاسی رہنماؤں نے مریم اورنگزیب سے ان کی ساس کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔