ابوظہبی(نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات میں بارشوں کا 27 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، سڑکوں پر سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز فجیرہ کی بندرگاہ پر 255 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو جولائی کے مہینے میں سب سے زیادہ بارش کا ریکارڈ ہے، مسافی میں 209 ملی میٹر اور فجیرہ ایئرپورٹ پر 187 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے مطابق بھارت سے ہوا کا کم دباؤ آیا ہے جو ڈپریشن کا باعث بنا اور یہ پاکستان اور ایران کے علاقے میں بھی موجود ہے۔
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کا 27 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا








