شکر گڑھ: وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا ہےکہ انتخابی نتائج دیکھ کربلاول بھٹو چیخیں ماررہے ہیں لیکن کشمیر میں (ن) لیگ حکومت بنائےگی۔
عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے سوال کیا کہ گلگت بلتستان الیکشن میں پیپلزپارٹی حکومت بنائےتو الیکشن شفاف، کشمیر میں بلاول ہارگئے تو دھاندلی ہوگئی؟
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو دھاندلی کاشوربندکرکےکشمیرالیکشن کے نتائج تسلیم کریں، توقع تو یہ تھی کہ مظفرآباد کے نتائج پربلاول بھٹو نواز اور شہباز شریف کو مبارکباددیتے لیکن وہ نتائج دیکھ کر چیخیں ماررہے ہیں۔
مزید پڑھیں:ملک میں انتظامی یونٹ کا قیام بنیادی مسائل کا واحد حل ہے، اکنامک سمٹ مقررین
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیرکا سودا کیا، ہم نے مہاجرین کی نشستوں پرسودا نہیں کیا بلکہ ڈٹے رہے۔









