بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہداءکے بارے میں جوبات کی گئی وہ ناقابل فہم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر نے شہداء پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء پاک فوج کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور فلسفہ شہادت کے پیچھے پوری فورس کھڑی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بلوچستان میں جب کوئی افسر دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیلئے نکلتا ہے یا ایف سی اور پولیس کے جوان دور دراز علاقوں میں قائم چیک پوسٹوں پر اپنے فرائض انجام دیتے ہیں تو وہ اپنی جان کی پروا کیے بغیر ملک و قوم کے تحفظ کیلئے کھڑے ہوتے ہیں۔وہ اس وقت اپنی جان آپ اور آپ کے بچوں کے مستقبل پر قربان کرنے کیلئے تیار ہوتے ہیں

مزید پڑھیں:دہشتگردوں کو ہتھیار ڈالنے ہونگے یا ہم انہیں ختم کردینگے، ڈی جی آئی ایس پی آر

 انہوں نے کہا کہ شہداء کے بارے میں جو بات کی گئی، وہ ناقابل فہم ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شہداء سے متعلق کسی بھی قسم کا غیر ذمہ دارانہ بیان دشمن کے بیانیے کو تقویت دیتا ہے، ایسے بیانات پر بھارت خوش ہوتا ہے