بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نجی سکولوں کیلئے ہفتہ وار ورکنگ ڈیز سے متعلق اہم وضاحت آگئی

سندھ حکومت(Sindh Government) کی جانب سے نجی سکولوں کے لیے ہفتہ وار ورکنگ ڈیز سے متعلق جاری ہونے والے نوٹیفکیشن پر اہم وضاحت سامنے آگئی ۔

ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نے سرکلر جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ صوبے بھر کے نجی سکول اپنی انتظامی اور آپریشنل سہولت کے مطابق ہفتہ وار ورکنگ ڈیز کا شیڈول خود طے کر سکتے ہیں

مزیدپڑھیں:دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کا لائسنس معطل ہوگا

یہ وضاحت سکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے حالیہ چھ روزہ ورکنگ ویک کے نوٹیفکیشن کے بعد جاری کی گئی جس کے بعد نجی سکولوں میں پیدا ہونے والے ابہام کی صورتحال کو دور کر دیا گیا ہے۔