کراچی ، گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پاک فوج کے خلاف جو بھی بات کرتا ہے وہ پاگل کا بچہ ہے، پاک فوج ہمیشہ زندہ باد ہے۔ انہوں نے کہا کہ آمریت دنیا میں کہیں بھی پسندیدہ نہیں ہوتی۔ ایک تقریب سے خطاب خطاب کرتے ہوئے نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ میرا بھائی اور میرے خاندان کے چار بچے فوج میں اور وہ سروحدوں پر کھڑے ملک کی حفاظت کررہے ہیں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ میری قیادت ہمیشہ محبت کی بات کرتی ہے اور ملک میں مثبت سیاست کو فروغ دینے پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت اور ملکی ترقی کے لیے محبت اور اتحاد کا پیغام ضروری ہے۔ نہال ہاشمی نے کہا کہ پشاور تک نواز شریف کے کارنامے نظر آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی قیادت میں کیے گئے کام ملک بھر میں نمایاں ہیں اور ان کے اثرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے کہا کہ ملک میں بہتر طرز حکمرانی کے لیے جو بھی مثر اور مناسب فیصلہ ہوگا، وہی ہونا چاہیے، نئے صوبوں کے قیام سے متعلق انہوں نے کہا کہ اس بارے میں فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی صوابدید پر منحصر ہے۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ حکومت کی قیادت وزیراعظم شہباز شریف کر رہے ہیں اور حکومت کا اصل چہرہ وزیراعظم ہی ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں:بھارت نے سلال ڈیم سے پانی چھوڑ دیا، صورتحال تشویشناک، پاکستان میں فلڈ الرٹ
آئی ایم ایف سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ایک ایسا بین الاقوامی مالیاتی ادارہ ہے جو مختلف ممالک کو مالی معاونت فراہم کرتا ہے، تاہم آئی ایم ایف سے قرض لینا شرعا حلال ہے یا نہیں، اس بارے میں بہتر رائے علمائے کرام ہی دے سکتے ہیں۔









