بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کشمیر ی عوام کو وہی حقوق دلانا چاہتا ہوں، جو ہر پاکستانی کو حاصل ہیں، بلاول بھٹو

مظفرآباد،آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے اختتام پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 2 اگست کو ہونے والے انتخابات میں حقِ حاکمیت کے لیے تیر کے نشان پر مہر لگائیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ کشمیر کے عوام کو وہی حقوق دلوانا چاہتے ہیں جو ہر پاکستانی شہری کو حاصل ہیں، اور ان حقوق میں سب سے پہلا حق حقِ حاکمیت ہے۔

حقِ حاکمیت کا مطلب یہ ہے کہ عوام کے ووٹ اور فیصلے کو اہمیت دی جائے، یعنی جس امیدوار یا جماعت کے حق میں عوام ووٹ دیں، نتیجہ بھی اسی فیصلے کے مطابق سامنے آئے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ کشمیر کی حکومت اور کشمیر کے مستقبل سے متعلق فیصلے کشمیر کے عوام خود کریں۔ عوام کو اپنے سیاسی مستقبل کے تعین کا مکمل اختیار حاصل ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں:پاک فوج کیخلاف جو بھی بات کرتا ہے وہ پاگل کا بچہ ہے، نہال ہاشمی

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان کے ان اداروں میں جہاں کشمیر کے پانی، بجلی اور بجٹ سے متعلق فیصلے ہوتے ہیں، وہاں کشمیر کی اپنی کرسی اور اپنی آواز ہونی چاہیے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ انتخابی دن بھرپور انداز میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں اور حقِ حاکمیت کے لیے تیر کے نشان پر مہر لگائیں، کیونکہ کشمیر کا فیصلہ کشمیر کے عوام کریں گے۔