اسلام آباد، پاکستان میں ایچ آئی وی سے متاثر بچوں کی تعداد تقریباً ساڑھے 7 ہزار تک پہنچ گئی ہے وفاقی وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ایچ آئی وی کے 62 ہزار زیرعلاج مریضوں میں بچوں کا تناسب تقریباً 12 فیصد ہے.
اعداد و شمار کے مطابق سندھ بچوں میں ایچ آئی وی کا سب سے بڑا مرکز بن گیا ہے، صوبے میں ایچ آئی وی سے متاثرہ تقریباً 4 ہزار 200 بچے رجسٹرڈ ہیں وفاقی حکومت نے یونیسیف، ورلڈ فوڈ پروگرام، ڈبلیو ایچ او اور نیوٹریشن انٹرنیشنل سے غذائی معاونت طلب کر لی۔
حکام کے مطابق شدید غذائی قلت کے شکار بچوں کو خصوصی خوراک اور مسلسل طبی نگرانی فراہم کی جائے گی۔ والدین اور تیمارداروں کو بچوں کی غذائی ضروریات سے متعلق رہنمائی بھی فراہم کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:کشمیر ی عوام کو وہی حقوق دلانا چاہتا ہوں، جو ہر پاکستانی کو حاصل ہیں، بلاول بھٹو
ماہرین نے بتایا ہے کہ ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کو دیگر بچوں کے مقابلے میں 10 سے 20 فیصد زیادہ توانائی اور پروٹین درکار ہوتا ہے۔ ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں میں غذائی قلت پر قابو پا کر علاج کے نتائج مزید بہتر بنائے جا سکتے ہیں.









