سری لنکا نے پاکستان ویمنز ٹیم کو دوسرا ٹی 20 ہراکر سیریزاپنے نام کرلی
ٹی 20 سیریز کے سلسلے میں میچز کے دوران سری لنکا ویمنز نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔
ڈمبولا میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا ویمنز نے پاکستان ویمنز ٹیم کو شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔
پاکستان ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے اور میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دیا۔
مزید پڑھیں:آزاد کشمیرانتخابات: آئی پی پی کا کم ٹرن آؤٹ، انتخابی عمل پر تحفظات کا اظہار
جواب میں سری لنکا ویمنز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 176 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں ہی حاصل کر لیا اور میچ بآسانی اپنے نام کر لیا۔









