متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان میں خالد مقبول اور مصطفیٰ کمال گروپ کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے۔
بہادرآباد کے قریب مشتعل افراد نے ہوائی فائرنگ بھی کی، ایم کیو ایم کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے
لگائے اور پتھراؤ بھی کیا جس سے تین افراد زخمی بھی ہوگئے۔
میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھاکہ بہادرآباد میں رہنماؤں کے درمیان پارٹی اجلاس کے بعد اختلافات ہوئے، ایم پی اے اعجازالحق اور رہنما ذاکر کے ساتھ دوسرے گروپ کےکارکنان نے ہاتھا پائی کی۔
اُدھر بہادرآباد کے قریب مشتعل افراد نے ہوائی فائرنگ کی، کارکنان نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے اور پتھراؤ بھی کیا جس کے باعث 3 افراد زخمی ہوگئے۔
مزید پڑھیں:ایران کی امریکی ناکہ بندی، سینٹکام کا 35 جہازوں کا رخ موڑنے کا دعویٰ
ایم کیو ایم رہنما امین الحق کا کہنا تھاکہ دوسرے گروپ کی جانب سے شدید ہوائی فائرنگ کی گئی، فائرنگ سے ہمارا ایک کارکن زخمی ہوا اور پتھراؤ سے بھی کارکنان زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہاکہ دفترمیں شدید توڑ پھوڑ کی گئی ہے اور ڈی وی آر بھی ساتھ لے گئے، اب یہ معاملہ مزید آگے چلنا ممکن نہیں۔









