بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالر سے بھی کم

کراچی(نیوز ڈیسک)غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ہفتہ کے دوران 75 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی سے 9 ارب ڈالر کی سطح سے بھی نیچے آگئی۔ 22 جولائی کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 8 ارب 57 کروڑ 51 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ۔ ذرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 41 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 83 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 82 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی کمرشل بینکوں کے ذخائر 7 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کم ہوگئے ۔