میانوالی(Mianwali) میں تین بچیاں اور ایک بچہ کار میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ میانوالی کے علاقے کھگلانوالہ میں گزشتہ شام پیش آیا۔
پولیس نے کہا کہ بچےکھیلتے ہوئےکار میں داخل ہوئے اورکارکا دروازہ لاک ہوگیا جس کے بعد بچوں کا دم گھٹ گیا۔
پولیس کاکہنا ہےکہ بچوں کی لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کی دیگر پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔









