بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

ملک میں سونے کی قیمت(Gold Rates) میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فی تولہ سونا 1700 روپے مہنگا ہوگیا۔

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ بڑھنے کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ اور 10 گرام سونا مزید مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 1700 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 28 ہزار 436 روپے ہوگئی ہے۔

مزیدپڑھیں:پاکستانی ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو بڑا دھچکا، کے آر ایل نے ٹیم ختم کر دی

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1457 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 67 ہزار 314 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 17 ڈالر مہنگا ہو کر 4060 ڈالر پر پہنچ گیا۔