ریلویز پولیس کے مطابق آپریشن کراچی میں کیا گیا جس کے نتیجے میں کروڑوں روپے مالیت کی چوری شدہ ریلوے پٹریاں اور تقریباً 32 ٹن ریلوے مٹیریل برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ اورنگی ٹاؤن میں کیے جانے والے آپریشن میں ریلوے پٹریاں چوری کرنے والے 4 ملزمان کو پٹر یاں کاٹنے کے آلات سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔
مزید پرھیں:گڈز ٹرانسپورٹرز کا 8 اگست سے غیر معینہ مدت تک ملک گیر ہڑتال کا اعلان
آئی جی پاکستان ریلویز پولیس نے کہا کہ ریلوے مٹیریل چوری اور قومی اثاثوں کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے گا۔









