مفتی جنا میر علاقے میں امن و امان کی بحالی کے لیے سرگرم تھے،جنوبی وزیرستان کے رستم بازار میں ہونے والے دھماکے میں معروف مذہبی و سماجی شخصیت مفتی جنا میر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع
ڈی ایس پی اصغر علی شاہ کے مطابق نامعلوم افراد نے رستم بازار کے نچلے فلور پر بارودی مواد نصب کیا تھا جو دھماکے کا سبب بنا، دھماکے کا نشانہ مفتی جنا میر تھے۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں جبکہ حملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں:چھوٹےصوبے و مضبوط بلدیاتی نظام، فیصلہ سیاسی جماعتوں نےکرناہے: راناثناء
ذرائع کے مطابق مفتی جنا میر علاقے میں امن و امان کی بحالی کے لیے سرگرم تھے اور قومی امن جرگوں میں بطور مقرر بھی شرکت کرتے رہے تھے۔









