بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آزادکشمیر، ن لیگ کی سادہ اکثریت، مخالفین کو یہ فتح ہضم نہیں ہورہی: عطا تارڑ

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہےکہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کو سادہ اکثریت حاصل ہوگئی لیکن مسلم لیگ ن کی فتح مخالفین کو ہضم نہیں ہورہی۔

عطاتارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ شرجیل انعام میمن کی طرف سے بے بنیاد الزامات لگائے گئے، الزامات لگانے والے شواہد بھی پیش کریں۔ 2024 انتخابات پر سوال اٹھائیں گے تو سندھ پر بھی سوال اٹھیں گے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا سیاسی نوک جھونک جمہوریت کا حصہ ہے لیکن برداشت، تحمل اور رواداری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ان لوگوں کے پاس اپنی کارکردگی بتانے کےلیے کچھ نہیں تھا۔

عطاتارڑ نے کہا عوام نے انتخابی عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، عوام نے تعمیر و ترقی اور کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ ن کو ووٹ دیا۔

مزید پڑھیں:جنوبی وزیرستان، رستم بازارمیں بم دھماکا، مفتی جنا میر جاں بحق

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ آزاد کشمیر کی ترقی کو ترجیح دی، وزیر اعظم نےگلگت بلتستان میں کامیابی پر پیپلز پارٹی کو مبارکباد دے کر اچھی روایت قائم کی، آزاد کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کو تسلیم کرنا چاہیے۔